بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

لاڑکانہ جلسے سے متعلق حیران کن پیش گوئی

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)لاڑکانہ میں لگنے والے سیاسی تھیٹر میں انوکھے واقعات ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ خدا بخش میں آج سیاسی تھیٹر لگایا جارہا ہے اور اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے مفادات کیلئے ایک ہو ئی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ چوروں کے ٹبر کے منفی بیا نات سے مثبت اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں

اور گڑھی خدا بخش میں ہونے والے اجتماع نے وزیراعظم کے بیان پر مہر لگا دی ہے اور آج کا اجتماع بھی عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے۔دوسر جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بدترین مخالفین کی آمد پر ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کوتکلیف پہنچ رہی ہوگی،مریم نواز کا لاڑکانہ جانا اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بی بی اور بھٹو شہید کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انکاایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پر ختم ہو جاتا ہے،ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا اوپر سے لڑائی اندر سے بہن بھائی کی تاریخی حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ ان کی اصلیت ہے۔ یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جب بھی کرپشن، دو نمبری، ہارس ٹریڈنگ،چھانگا مانگا، چمک اور بریف کیس کا نام آئے گا تو نواز شریف کا نام آئیگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کیلئے تھانے دار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…