منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پردھرنا ہو گا یا نہیں ؟ جے یو آئی نے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیدیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلاف کی خبروں کے معاملہ پر جے یوآئی نے اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔جے یو آئی سندھ کے رہنما علامہ ناصر سومرو نے کہا کہ جمعیت علما اسلام

نے کسی افسر کی تقرری کی سفارش نہیں کی چند روز قبل جےیوآئی لاڑکانہ اور ڈپٹی کمشنر کے درمیان تنازع پیدا ہوا تھا۔امیر جےیوآئی لاڑکانہ نے کہا کہ ڈی سی لاڑکانہ نے جےیوآئی کے پینا فلیکسزز اور پرچم شہر بھر سے اتروادئیے تھےپینا فلیکسزز اتارنے کے معاملہ پر جےیوآئی لاڑکانہ نے ڈی سی کے معطلی کا مطالبہ کیا تھا۔جےیوآئی نے لاڑکانہ میں بھرپور مظاہرہ کی بھی کال دی تھی ،جے یوآئی کی احتجاجی کال کے بعد ڈی سی لاڑکانہ اپنے والد کے ہمراہ جے یوآئی کے آفس آکر معذرت کی، ڈی سی کی معذرت کے بعد جےیوآئی لاڑکانہ نے معاملہ کو ختم کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر چند چینلز اس طرح کی خبریں پھیلاکر پی ڈی ایم کے اتحاد کو کمزور کر رہے ہیںبےنظیر بھٹو شہید کی برسی میں جےیوآئی کا اعلی سطحی وفد شریک ہورہا ہے۔جےیوآئی کوئی دھرنا نہیں دے رہی اور نا ہی کوئی احتجاج کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…