منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت امتحانات میں شریک امیدوار عموماً کن مضامین میں کمزور ہوتے ہیں؟ انوکھے انکشافات

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت صوبائی مقابلے کے امتحانات میں انوکھے انکشافات، اہل امیدواروں کی کمی کے باعث ہر سال سیکڑوں اسامیاں خالی رہ جاتی ہیں۔ کمیشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ان

امتحانات میں شریک امیدوار عموماً انگریزی، جنرل نالج اور مطالعہ پاکستان کے مضامین میں کمزور ہوتے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے رواں سال کے دوران مختلف صوبائی محکموں کیلئے 9 ہزار 406 خالی اسامیاں مشتہر کیں جن کیلئے4 لاکھ 82 ہزار 542 امیدوار سامنے آئے، ان میں سے 19 ہزار 678 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا لیکن 16 ہزار 924 امیدوار وں نے انٹرویو دیا،، کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک ہزار 452 اسامیاں مطلوبہ قابلیت کے امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئیں۔ اسی طرح صوبائی مقابلے کے امتحان میں بھی نااہل امیدواروں کی وجہ سے کئی اسامیاں خالی رہ جاتی ہیں، پچھلے سال گریڈ 17 کی کل 84 نشستوں کے لیے 13 ہزار 236 امیدوار سامنے آئے، ان میں سے پانچ ہزار 417 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور صرف 138 نے تحریری امتحان پاس کیا، 136 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے طلب کیا گیا جن میں سے صرف 59 کامیاب قرار پائے جبکہ

باقی 25 نشستیں موزوں امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ پچھلے سال کے دوران صوبائی مقابلے کے امتحانات میں شریک امیدواروں میں سے 84 فیصد انگریزی، 73 فیصد جنرل نالج اور 50 فیصد مطالعہ پاکستان کے مضامین میں فیل ہوئے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…