پنڈی بھٹیاں (آن لائن ) پنڈی بھٹیاں فصیل آبادموٹروے ایم 4پر شدید سردی اور دھند میں ٹول پلازہ ٹھٹھہ خیرومٹمل پر ٹریفک کی لائینں لگ گئیں ،اس موٹر وے پر ٹول پلازہ دوبارہ شروع ہونے پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ٹول پلازے کی وجہ سے
موٹر وے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے سے موٹر وے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے۔حکومت پنڈی بھٹیاں ٹول پلازے کو فوری ختم کرتے ہوئے شہریوں کو اس حوالے سے درپیش مسائل کا خاتمہ کرے۔حکومت کا کام شہریوں کو سہولت دینا ہے مگر موجودہ حکومت سہولت کی بجائے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،شہرکے ارکان اسمبلی بھی شہریوں کے مسائل حل کروانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ۔پہلے بھی پنڈی بھٹیاںتا فیصل آبادموٹروے کے درمیان میںٹول پلازہ ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں بنتارہاہے جس کی وجہ سے جنوری میں عوام کے احتجاج پر اسے ختم کردیا گیاتھالیکن اب اسے دوبارہ بحال کرکے فیصل آباد سے براستہ موٹروے سفرکرنے والے مسافروں کو اذیت میں مبتلا کردیاگیا ہے، مسافر محفوظ اور جلدی منزل پر پہنچے کے لئے موٹروے پر سفرکرتے ہیں لیکن اس ٹول پلازے کوبحال کرکے موٹروے کی افادیت کو ختم کردیا گیا ہے۔