آئی ایس آئی والوں نے میرے گھر کے میٹر اتار لئے ہیں، میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں، میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔۔۔

26  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بزرگ و سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم پر بھی بات کی اس کے علاوہ کرسمس کے حوالے سے بھی سینئر سیاسی رہنما نے گفتگو کی، اس موقع پر

اپنے بجلی کے میٹر کاٹے جانے پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں ہر بل پر نظر رکھتا ہوں اور ایک پیسے کا بھی ٹیکس دینا ہو تو میں دیتا ہوں، اگر میں نہ دوں میں مجرم ٹھہرایا جاؤں گا میں عمران خان کی طرح یہ نہیں کہوں گا کہ آپ چالیس سال بعد اپنے گھر کو لیگلائز کرا رہے ہیں اور وہ نیشنل پارک کی ایک جگہ کو اپنے نام کرا رہے ہیں اور اپنی ان خامیوں کا آپ اندازہ کہ ہمارے دوست احباب جو ان کو آگے لائے ہیں ہمارے گھر کے دو دن سے میٹر کاٹ دیے ہوئے ہیں یہ کوئی ایس ڈی او نہیں کر سکتا، سچی بات یہ ہے جو لوگ کہتے تھے کہ یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے، میں اور میرے بھتیجے تمام بل جمع کرا چکے ہیں، ایس ڈی او کی جرات نہیں کر سکتا، وہ کہتا ہے کہ آئی ایس آئی ملتان کا جو انچارج ہے اس نے مجھے ٹاسک دیا ہے۔ میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں میں قمر جاوید باجوہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ بعض آ جاؤ یہ تم کرا رہے ہو، یہاں یہ فیض حمید کرا رہا ہے ان کو شرم آنی چاہیے، میں ابھی بھی کہتا ہوں کہ انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ میں انہیں کہہ رہا ہوں کہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دو، میں آپ کی ایکسٹینشن کے حق میں نہیں ہوں۔ میں آپ کی حرکتوں کو برداشت نہیں کروں گا۔ ہاشمی کمپلیکس کے اندر جہاں میری بہنوں کے گھر ہیں، بھانجیوں، بھتیجوں کے گھر ہیں۔ میں قومی سلامتی کے لئے کہتا ہوں کہ آپ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ آپ پاکستان کے آئین کو سمجھتے نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…