اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کا وزارت توانائی و خارجہ کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، اس دورے کے دوران 9 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا بڑا پیکج شامل ہے جو پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے، ذرائع کے مطابق نو ارب ڈالر کی آئل
ریفائنری کے قیام پر سعودی عرب سے بات چیت کی جائے گی، سعودی اور پاکستان میں آئندہ ماہ آئل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری پرتبادلہ خیال کیا جائے گا،سعودی عرب کے پاکستان میں موجود سفیر نے بھی سعودی وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔