جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

کرپشن، خیانت اور جھوٹ سے باز نہ آنے پر ہم نے مولانا فضل الرحمان سے راستہ الگ کیا، مولانا عبدالقادر لونی بھی میدان میں آ گئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے نائب امیر مولانا عبد القادر لونی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 1988 سے موروثی سیاست، جھوٹ اور کرپشن ڈے اکابرین کو بدنام کیا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے باریاں لگا کر حکومت کی،اب قانون کے مطابق دونوں جماعتیں تحریک انصاف کو بھی پانچ کی مدت پوری کرنے دیں،حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں،

جمہوری استحکام کیلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے،مولانا شیرانی بھی سلیکٹڈ تھے اور فضل الرحمان بھی سلیکٹڈ ہیں،دونوں رہنماؤں میں کوئی فرق نہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے 1988 سے موروثی سیاست، جھوٹ اور کرپشن ڈے اکابرین کو بدنام کیا،کرپشن،خیانت اور جھوٹ سے باز نہ آنے پر ہم نے ان سے راستہ الگ کیا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے باریاں لگا کر حکومت کی،اب قانون کے مطابق دونوں جماعتیں تحریک انصاف کو بھی پانچ کی مدت پوری کرنے دیں،حکومت گرانا مسائل کا حل نہیں، جمہوری استحکام کیلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور دھرنے صرف حصول اقتدار اور موروثی سیاست کی خواہش ہے،پی ڈی ایم پارلیمانی نظام کے خلاف بغاوت، آئین اور جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوششوں میں مصروف ہے،پی ڈی ایم کی قیادت ماضی قریب میں ایک دوسرے پر کرپشن کے الزام لگا چکے ہیں،اپوزیشن کی سیاسی محاذ آرائی سیاست اور جمہوریت کیلئے نقصان پہنچانے کا موجب بن رہی ہے،31 سال میں اقتدار میں رہنے والے ملک و قوم کے مسائل حل۔کرنے میں ناکام رہے،نواز شریف اور آصف زرداری نے این آر او حاصل کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو وکیل بنایا ہے،انہوں نے کہاکہ مولانا شیرانی بھی سلیکٹڈ تھے اور فضل الرحمان بھی سلیکٹڈ ہیں،مولانا شیرانی نے جعل سازی کی بنیاد رکھی جسے اب مولانا فضل الرحمان نے پروان چڑھایا،دونوں رہنماؤں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…