جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

ن لیگ کے اہم ترین رہنما اپنے استعفے مکر گئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2020 |

پشاور(آن لائن ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا اپنے ہی استعفے سے مکر گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سردار اورنگزیب اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو بھیجے گئے استعفیٰ سے مکر گئے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق

سردار اورنگزیب نے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے استعفیٰ سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔ دوسری جانب اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ استعفیٰ اسپیکر آفس کو بذریعہ ڈاک ملا جس کا ریکارڈ موجود ہے۔ سردار اورنگزیب کے دستخط کی تصدیق کرائی جائے گی۔اسپیکر مشتاق غنی کے مطابق سردار اورنگزیب نلوٹھا کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ خود پیش ہوکر استعفیٰ کی تصدیق کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے 2 ارکان قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد کو استعفوں کی منظوری کے لیے طلب کرلیا تھا۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مراسلہ جاری کردیا تھا۔جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ممبران اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے سے قبل دونوں ارکان سیکریٹریٹ کو بھی اپنی پیشی کی تاریخ سے ا?گاہ کریں۔ اس سے قبل اسپیکرپنجاب اسمبلی نے ن لیگی اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ ‎



کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…