اسلام ا ٓباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں ایک سوال پی ڈی ایم تحریک کے ختم ہونے کا خطرہ ہےکا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اپنے بیانات سے حکومت پر دباؤ ختم ہوگیا۔ سینئر تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک جماعت نہیں
تحریک ہے فی الحال ختم ہوتی نظر نہیں آتی،پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں میں لانگ مارچ پر اتفاق ہے البتہ استعفوں اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے موقف مختلف ہیں، اپوزیشن عوام کے مسائل اٹھا کر حکومت پر دباؤ بڑھارہی ہے۔ پروگراممیں موجود شہزاداقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اپنے بیانات سے حکومت پر دباؤ ختم ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا اعلان کر کے اپوزیشن کو بیک فٹ پر لاکھڑا کیا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات لڑنے پر متفق ہوگئی ہیں، پی ڈی ایم استعفے دینا چاہتی ہے تو ضمنی انتخابات لڑنا بڑا تضاد ہوگا، ایسا کوئی رکن اسمبلی نہیں ہوگا جو الیکشن پر کروڑو ں روپے خرچ کر کے دو ماہ بعد استعفے دینے پر آماد ہ ہوجائے،قمر زمان کائرہ کے بیان سے لگتا ہے پیپلز پارٹی دھرنے میں بھی شریک نہیں ہوگی،