بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ادارے وزیراعظم کی پشت پناہی چھوڑدیں، کردار کشی بند کی جائے، جے یو آئی (ف) کا اعلان

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف نیب کو استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ادارے وزیراعظم کی پشت پناہی چھوڑدیں، 21 جنوری 2021 کو اسرائیل کے خلاف احتجاج کراچی میں کیا جائیگا۔جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء کے اجلاس کے بعد پریس

کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، نیب انتقامی اورسیاستدانوں کی پگڑی اچھالنے کا ادارہ ہے، نیب جن کا دبائو ہے وہ چاہتے ہیں ان کا نام نہ لیں تو آئین پاکستان میں رہیں۔جے یو آئی راہنماء کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک منطقی انجام تک پہنچنے تک چلتی رہے گی، حافظ حسین احمد اور مولانا شیرانی کے حوالے سے کمیٹی بنادی ہے، جو ایک سے دو دن کے اندر فیصلہ کرے گی، پی ڈی ایم سربراہان سینٹ اور ضمنی انتخابات بارے فیصلہ کرے گی، 21 جنوری 2021 کو اسرائیل کے خلاف احتجاج کراچی میں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ آپ نے سلیکٹ کرلیا اب تو پتہ چل گیا ہے ،اب ہی ادارے باز آجائیں،کیا اب بھی اداروں کو پتہ نہیں چلا کہ یہ کتنا نااہل ہے ،اب نیب کا استعمال بند کردیں۔ کہتے ہیں نیب نے مولانا فضل الرحمن کو بلایا ہے ان کو شرم نہیں آتی۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ماضی میں بھی بلیک میل کرنے کی ہمیں کوشش کی جاتی رہی ہے ،ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد ان کی چیخیں نکلی ہیں تو اب بدمعاشی پر اتر آئے ہیں،نیب انتقامی ادارہ ہے،اب نیب بھی اوپر سے دباو کا اعتراف کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ہمارا نام نہ لو،جب آپ سب کچھ کروائیں گے تو نام لینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران اور نیب کچھ نہیں وہ شو پیس ہیں۔جے یو آئی رہنما

نے کہا کہ سیاستدانوں کی کردار کشی بند کی جائے،اگر باز نہ آئے تو ہمارا احتجاج محرکین کے خلاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کردار کشی جاری رہی تو ہم سمجھیں گے نیب اور عمران خان نہیں پیچھے والوں کو سامنے لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی دست شفقت عمران سے ہٹاؤ عمران دھڑام سے گر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکیس جنوری کو کراچی میں اسرائیل کے خلاف مارچ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…