منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی، کوہاٹ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

datetime 24  دسمبر‬‮  2020 |

کوہاٹ(این این آئی)قدرتی وسائل سے مالامال کوہاٹ ڈویژن میں تیل و گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت ہوگئے جہاں ضلع کوہاٹ کے مضافاتی علاقے سیاب میں تیل و گیس کے کامیاب ذخائر نکل آئے۔سیاب1 ویل سے روزانہ 16 لاکھ معکب فٹ گیس

اور 12 بیرل تیل کی پیداوارحاصل ہوگی۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے جاری بیان کے مطابق اوجی ڈی سی ایل اور خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈکے باہمی اشتراک کے نتیجے میں ضلع کوہاٹ کے باراتی بلاک میں واقع مضافاتی علاقے سیاب میں ویل نمبر 1 میں تیل و گیس کے نئے کامیاب ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔ اس ویل کی گہرائی 5500 میٹر ہے۔کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق اس ویل کی ٹیسٹنگ کی گئی جہاں سے روزانہ 1.6 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ قدرتی گیس اور12 بیرل تیل حاصل ہوگا۔اس ویل میں او جی ڈی سی ایل کے 97.50 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے 2.50 فیصد شیئر ہیں۔کمپنی نے توقع ظاہرکی ہے کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ملک میں تیل و گیس کی سپلائی اور ڈیمانڈ میں فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…