جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انڈے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، ایک درجن انڈئوں اور ایک کلو چکن کی قیمت برابرہو گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انڈے اور مرغیوں کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب نے انڈے اور مرغی سے معیشت ٹھیک کرنے کی بجائے انڈے اور مرغی ہی عوام کی پہنچ سے باہر کر دیئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب آپ کا اعتراف ِ گناہ درست ہے کہ ابھی آپ کو حکومت چلانا سیکھنا ہے لیکن آٹا چینی، بجلی گیس، دوائی اور اب انڈوں کی چوری میں آپ سے بڑا اور قابل مافیا اور چور کوئی نہیں ہے۔ آپ نے تو انڈے اور مرغی سے معیشت ٹھیک کرنی تھی، لیکن آپ نے تو انڈے اور مرغی ہی عوام کی پہنچ سے باہر کر دیئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں جس قیمت میں مرغی ملتی تھی، آج انڈے مل رہے ہیں،اس سے پہلے کہ ایک انڈے کی قیمت مرغی خانے کے برابر ہو جائے آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ روٹی، آٹا، چینی، دوائی کے بعد انڈے اور مرغی بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی اور انڈے مافیا ملک پہ مسلط ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…