پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی سین سے غائب ہو گئی، مردان جلسے میں کسی پی پی رہنما نے خطاب نہ کیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (مانیٹرنگ + این این آئی) مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے پیپلزپارٹی کے کسی بھی رہنما نے خطاب نہ کیا، جلسے سے ن لیگ، اے این پی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں نے خطاب کیا، لاہور جلسے کے بعد مردان میں یہ پہلا جلسہ تھا، اس جلسے پر تجزیہ کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے کہا کہ مردان جلسے نے پی ڈی ایم کے اندر دراڑوں کو واضح کر دیا ہے، انہوں

نے کہا کہ مردان جلسے میں پیپلز پارٹی کی قیادت غائب رہی، پیپلز پارٹی کے کسی بھی رہنما نے جلسے سے خطاب نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ اس بات سے واضح ہے کہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر نہیں ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جب حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی تو شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی۔ الیکشن سے پہلے کہتے تھے میرے پاس 200 بندوں کی ٹیم ہے، کہاں ہے وہ ٹیم، وفاقی کابینہ کے ارکان آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں۔مریم نواز نے مردان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل خود ٹی وی پر اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اس نے چیخ چیخ کر کہا کہ اسے عوام کے سر پر بٹھا تو دیا لیکن اس کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی، عمران خان تم جانتے تھے کہ تم نالائق اور نااہل ہو تو عوام کو جواب دو کہ پھر شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی، عوام کی زندگیوں سے کھیل کر کہتے ہوئے حکومت چلانی نہیں آتی۔مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کہتے تھے میرے پاس 200 بندوں کی ٹیم ہے، کہاں ہے وہ ٹیم، وفاقی کابینہ کے ارکان آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں، جس عمران خان کو سروں پر مسلط کیا گیا ڈھائی سال

بعد وہ کہتا ہے بجلی، قرضوں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا اور تیاری نہیں تھی، لیکن تمہاری چینی میں 400 ارب، 200 ارب کے آٹے اور 122 ارب کے ایل این جی کے ڈاکے ڈالنے، ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافے اور قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے کی تیاری پوری تھی، تم نے اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کے لیے

پوری پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کردی۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جھکنے کے سوا کچھ نہیں آتا، اس کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی، ڈھائی سال بعد بھی حکومت چلانی نہیں آتی لیکن تابعداری کرنی بہت اچھی آتی ہے۔ مریم نے لطیفہ سنایا کہ کسی تقریب میں کوئی گلوکار بہت بے سرا گارہا تھا، نیچے سے کوئی شخص

اٹھا اور پستول لے کر اوپر چڑھ گیا، گلوکار ڈر گیا اور بولا مجھے نہیں مارنا تو وہ پستول والا بولا میں تمہیں نہیں بلکہ اسے مارنے آیا ہوں جو تمہیں یہاں لایا ہے۔نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بندہ اس لیے ایماندار ہے کیونکہ تابعداری ایمانداری سے کی ہے اور عوام سے بے ایمانی کی ہے۔ انہوں نے پشتو میں شعر سنایا کہ سڑے ڈیر ایماندار دے۔ سڑے ڈیر تابعدار دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…