اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں کچھ روز قبل ایک کروڑ کی واردات کرنے والی خواتین کی سی سی ٹی وی سے لی گئی تصاویر سامنے آگئیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کچھ دن قبل ڈیفنس کے علاقے خیابان بدر 2 خواتین نے ایک فیملی کو نشتہ آور قہو ہ پلا کر
ایک کرور روپےسے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئیں تھیں ۔ پولیس نے ددنوں خواتین کا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سراغ لگا لیا ہے ۔ فوٹیج سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں واردات کے بعد فرار ہو رہی ہیں ۔ تفتیشی حکام کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ دونوں خواتین نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے چادروں کا استعمال کیا ہے ۔ متاثرہ فیملی کی جانب سے کہا ہے کہ ثمینہ نے گھر میں موجود تمام افراد کو نشہ آور قہوہ پلایا اور پھر اپنی ایک ساتھی کیساتھ ایک کروڑ وروپے سے زائد رقم لے کر فرار ہو گئی ۔ درج ایف آئی آر میں متاثرہ فیملی نے بتایا ہے کہ ایک کلوسونا ، 25ہزار اماراتی درہم اور چار لاکھ کے قریب قیمتی سامان شامل ہے ۔