جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کا 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (مانیٹرنگ +این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان اپنی جماعت کے مجلس عاملہ کے اجلاس کی وجہ سے لاڑکانہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک

موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نااہل حکمران نے اپنی نااہلی کا خود اعتراف کرلیا ہے، حساب کتاب کا علم نہیں تو کس نے کہا تھا کہ حکومت میں آؤ،جتنے دن یہ حکومت رہے گی ملک ڈوبتا چلا جائیگا،اس نااہل حکومت کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں،جب تک اس حکومت کا تختہ نہیں الٹیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ قوم نے آج ناجائز، نالائق اور نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، مسلمان جب حق کے لیے آواز بلند کرتا ہے تو اس وقت تک نہیں بیٹھتا جب تک فتح یا شہادت حاصل نہ کر لے۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کرب میں ہے، ایک ناجائز تسلط کا اسے سامنا ہے، ان جابروں اور آمروں کے خلاف اللہ کی نصرت آپ کے ساتھ ہے، ہم تو کہتے تھے کہ یہ نااہل حکومت اور حکمران ہے، اب انہوں نے خود اعتراف کرلیا کہ میرے پاس تو ٹیم ہی نہیں ہے کہ اچھی حکمرانی دکھا سکوں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انہوں نے کہا ملک کی معیشت ٹھیک کردوں گا، تبدیلی آجائے گی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا لیکن اب کہتے ہیں کہ میرے سامنے جب اعداد و شمار پیش کیے جاتے تھے تو مجھے وہ سمجھ ہی نہیں آتے تھے، جب حساب کتاب کا علم نہیں تو کس نے کہا تھا کہ حکومت میں آؤ۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ آج غریب آدمی کی قوت خرید جواب

دے چکی ہے، جتنے دن یہ حکومت رہے گی ملک ڈوبتا چلا جائے گا، اس نااہل حکومت کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، معیشت تباہ کردی اور ہمیں انڈے اور کٹے دکھا رہا ہے کہ اس سے معیشت ٹھیک ہوگی لیکن آج انڈے بھی 240 روپے فی درجن پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ مجھے حساب دینا ہوگا، میں کہتا ہوں ابھی تو تم میرے

احتساب کے شکنجے میں ہو، ہم تمہیں کہاں پہنچائیں گے تمہیں اندازہ ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں تنہا ہوچکا ہے، چین اور سعودی عرب ہم سے ناراض ہیں، جب سعودی عرب نے پیسے واپس مانگے تو چین سے کہا کہ پیسے تو دے دو جس نے آپ کو بھاری شرح سود پر قرض دیا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں پوری قوت کے ساتھ اس سیلاب کو آگے بڑھانا ہے اور اسلام آباد جانا ہے، جب تک اس حکومت کا تختہ نہیں الٹیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…