بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر مریم نواز کے 2لاکھ روپے کے ”گوچی”سلیپرز کے چرچے

datetime 23  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز حالات کیسے بھی ہوں، مشکلات کتنی بھی ہوں، جہاں جاتی ہیں انکی تیاری بھرپور ہوتی ہے  اور سینڈلز کا انتخاب تو صرف گوچی برینڈ سے ہی کرتی ہیں، سوشل میڈیا پر

مریم نواز کی ایک اور تصویر وائرل ہوگئی، سیاہ رنگ کا لباس اور گوچی کے شاندار سلیپر، اسٹور میں کھڑی کھانے پینے کی اشیا کا جائزہ لے رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی مریم نواز کی یہ تصویر وائرل ہوئی، صارفین بھی ایک بار پھر میدان میں آگئے اور بھرپور انداز میں مریم نواز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ساتھ گوچی کے شوز کے قیمت بھی ڈھونڈ نکالی، سوشل میڈیا پر تصویر گردش کررہی ہے، جس میں مریم نواز کے شوز کی قیمت بارہ سو پینسٹھ ڈالر یعنی پاکستانی 203,222روپے ہے۔خلیل اے حسن نے لکھا کہ نودولتیا پن چھپائے نہیں چھپتا۔یہ سلیپر گھر کے اندر پہننے کیلئے ہیں۔گھر سے باہر شاپنگ پر پہن کر جانے کیلئے نہیں ہوتے چاہے آپ کتنے ہی مالدار کیوں نہ ہوں۔روضینہ خان نے لکھا کہ چور دا بال تے حرام دا مال ،چن چڑھا کے ہی رہتا ہے۔محمد صدیق نے لکھا کہ ملک کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ نے ایسے انھیں گاڈ فادر اور سیسلن مافیا کا خطاب دیا تھا، کچھ نہ کچھ تو ضرور ہوگا،کل عدالت میں ارسطو پہ فرد جرم لگی تو فراڈیے کو عوام،مہنگائی، یاد آگئی،چور مچائے شور ،اس سے قبل بھی مریم نواز اور والد نواز شریف کے شوز اور دیگر قیمتی اشیا پر سوشل میڈیا صارفین خوب برہم ہوتے رہے ہیں ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…