اسلام آباد (این این آئی)پاکستان دشمن عناصر کی کریمہ بلوچ کی ہلاکت کو غلط رنگ دینے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، ٹورنٹو پولیس نے کریمہ بلوچ کی موت نان کریمنل موت کا واقعہ قرار دیدیا۔ ٹورنٹو پولیس نے موقف دیا کہ تحقیقات کے
مطابق یہ نان کریمنل موت ہے،کریمہ بلوچ کی ہلاکت میں کسی قسم کا سازش کا عنصر شامل نہیں۔ٹورنٹو پولیس نے موقف دیا کہ کریمہ بلوچ کے فیملی کو تحقیقات کے بارے میں آگاہ کردیا گیا، پاکستان دشمن عناصر کریمہ بلوچ کی موت کو غلط رنگ دینے کی کوششیں کررہے تھے،کریمہ بلوچ کی موت کو بنیاد بناکر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی تھی۔بعض لابیز پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے واقعے کو غلط رنگ دے رہے تھے،کریمہ بلوچ کو ای یو ڈس انفو لیب نے بھارت کی جعلی این جی اوز کے لئے پاکستان مخالف نمائندگی کرنے کا بھی ذکر کیا تھا۔اعلامیہ کے مطابق کینڈا میں پاکستان ہائی کمیشن نے بھی کریمہ بلوچ کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا،پاکستانی ہائی کمیشن نے کریمہ بلوچ کی ہلاکت پر کینیڈین حکام سے رابطہ کیا تھا۔اعلامیہ کے مطابق کریمہ بلوچ کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تھا۔