پاکستان کا ایک بار پھر فراخدلی کا مظاہرہ بھارتی سازشوں کے باوجود ہندو یاتریوں کو ویزے جاری

23  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کا ایک بار پھر فراخدلی کا مظاہرہ، بھارتی سازشوں کے باوجود ہندو یاتریوں کو ویزے جاری ۔ پاکستان نے سکھر میں شادانی دربار اور چکوال میں کٹاس راج مندروں کی زیادرت کیلئے ہندو یاتریوں کے دو گروپوں کو ویزے جاری کر دیئے ،سکھ اور ہندو یاتریوں کو زیارت کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی مذہبی مزارات پر جانے کے لئے

تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی پالیسی کا حصہ ہے،پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ اور تمام عقائد کے زائرین کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے سکھر میں شادانی دربار اور چکوال میں کٹاس راج مندروں کی زیادرت کیلئے ہندو یاتریوں کے دو گروپوں کو ویزے جاری کیے ہیں،سکھ اور ہندو یاتریوں کو زیارت کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی مذہبی مزارات پر جانے کے لئے تمام مذاہب کے پیرو کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی پالیسی کا حصہ ہے،پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ اور تمام عقائد کے زائرین کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔بیان کے مطابق کل 47 ہندوستانی ہندو یاتریوں کے ایک گروپ کو ویزے جاری کیے گئے ہیں،ہندو یاتری 23ـ29 دسمبر 2020 کو شری کٹاس راج مندر کا دورہ کریں گے۔ضلع چکوال میں واقع کٹاس راج مندر کو قلعہ کٹاس اور کٹاس ٹمپل کمپلیکس بھی کہا جاتا ہے۔44 ہندو یاتریوں کے ایک گروپ نے 15ـ21 دسمبر 2020 ء کو سکھر ، سندھ میں شیو اوتاری ستگورو سنت شادارم کی 312 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کی۔ سندھ کا دورہ کرنے والے ہندو یاتری پیر 21 دسمبر کو واپس آئے ہیں۔سکھر میں واقع تین سو سال پرانا شیو اوتاری ستگورو سنت شادارم مندر دنیا بھر کے ہندووں کے لیے ایک مقدس مقام ہے۔ شیو اوتاری ستگورو مندر کی بنیاد سنت شادارم صاحب نے سن 1786 میں رکھی تھی۔ شیو اوتاری ستگورو مندر کے بانی سنت شادارم صاحب 1708 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ہزاروں ہندوستانی سکھ اور ہندو یاتری 1974 کے مذہبی زیارتوں کے دو طرفہ پروٹوکول کے تحت ہر سال مختلف مذہبی تہواروں کے مواقعوں پر پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔ہندو یاتریوں کو نئی دہلی سے جاری کردہ ویزے دوسرے ممالک سے آنے والے یاتریوں کے ویزوں کے علاوہ ہیں۔سکھ اور ہندو یاتریوں کو زیارت کے ویزوں کا اجرا حکومت پاکستان کی مذہبی مزارات پر جانے کے لئے سہولیات کی فراہمی کی پالیسی کا حصہ ہے۔پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ اور تمام عقائد کے زائرین کے لئے ہر ممکن سہولت کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…