منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں بوائلر پھٹنے سے 3 فیکٹریاں تباہ،متعدد افراد جاں بحق، کئی کی حالت تشویشناک

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں برف فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے6 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن زخمی ہوگئے ہیں،دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، باہر کھڑی گاڑیاں بھی کئی فٹ دور جاگریں، علاقے میں دھویں کے شدید

بادل نظر آرہے ہیں۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سنیما کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد فیکٹری کے باہر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث فیکٹری کی چھت بھی گرگئی جس کی وجہ سے کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گری، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایک شخص کو ملبے سے زندہ حالت میں نکال لیا گیا۔ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر سلمی کوثر کے مطابق کل 11 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا جن میں سے 4 جاں بحق ہوگئے، ایک زخمی کو جناح اسپتال بھیجا گیا ہے جب کہ 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔فیکٹری میں دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے سے متعلق تفتیش شروع کردی، پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق فیکٹری میں دھماکا بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق امونیا گیس کی لیکج کی وجہ سے بوائلر پھٹا جس سے برابر والی فیکٹری کو بھی نقصان پہنچاہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بوائلر پھٹنے سے تین فیکٹریاں تباہ ہو گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…