ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

جہالت کی انتہا، ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں سور اور بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا، حکومت کو ویکسین کی خریداری سے روکنے کیلئے معاملہ عدالت جا پہنچا

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے حکومت کو کورونا ویکسین خریداری سے روکنے کی درخواست پر کیس کی سماعت کی عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا دوران سماعت

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ویکسین میں کوئی مسئلہ ہے تو آپ ویکسین نا لگوائیں؟ درخواست گزار کے وکیل طارق اسد نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ ہم نہیں لگوائیں گے تو کہیں بھی ٹریول نہیں کر سکیں گے،ویکسین میں ایک چپ بھی انسان کے جسم کے اندر لگ جائے گی ہم کہاں ہیں کیا کر رہے ہیں سب کچھ مصنوعی اینٹلی جنس سے معلوم ہو سکے گا۔بل گیٹس کا آبادی کم کرنے کا ایک ایجنڈا بھی ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،اس ویکسین سے لوگوں کی اموات ہوں گی اور وہ کورونا میں ڈال دیں گے،اس ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں سور اور بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ صرف ہمیں بندر بنائیں گے؟جس پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ نہیں یہ دنیا بھر میں ایسا ہی ہو گا ہم تو بالکل ہی ان کے غلام ہوں گے،اس وقت گویا بطور قوم ہم سب حوالات میں ہیں آئندہ جیل میں ہوں گے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…