پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کے منصوبے پر بڑی پیشرفت

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کے منصوبے پر پیش رفت، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے کے پہلے فیز کا تخمینہ لاگت تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نئے شہر کو آباد کرنے کیلئے پہلے فیز پر939 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، منصوبے کیلئے190 ارب روپے

مالیت کی زمین خریدی جائے گی، منصوبے کے اطراف میں موجودہ سڑکیں اور پلوں کی توسیع کیلئے17 ارب روپے خرچ ہوں گے، راوی شہر میں نئی سڑکیں اور پل تعمیر کرنے کیلئے 63 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔دستاویزات کے مطابق ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر ڈائیورشن پر 80 ارب روپے خرچ ہوں گے، میٹروبس اور دیگر ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کی توسیع سمیت کنسلٹنسی پر 172 ارب روپے رکھے جائیں گے، راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے پر ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں 415 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، راوی کنارے ڈویلپمنٹ چارجز 24 لاکھ فی کینال کا تخمینہ ہے۔علاوہ ازیں ریور راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے فیز ون کی ایکوائر ہونے والی اراضی کا سروے مکمل کر لیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے فیز ون کے سٹرکچرز ،انڈسٹریل و رہائشی یونٹس کا سروے مکمل کرکے راوی ریور اتھارٹی کو ارسال کردیا، فیز ون کیلئے لاہور اور شیخوپورہ کی 15 ہزار 180 ایکڑ اراضی کا سروے مکمل کیا گیا،

لاہور کی تحصیل شالیمار اور تحصیل سٹی 3 ہزار 12 اراضی پر کھڑی فصلیں ہیں، شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے اور تحصیل فیروزوالہ کی 12 ہزار 168 ایکڑ اراضی پر فصلیں ہیں۔ لاہور کی تحصیلوں میں 5 ہزار 356 سٹرکچرز جبکہ شیخوپورہ کی تحصیلوں میں 2 ہزار 65 سٹرکچرز رپورٹ ہوئے لاہور کی حدود میں 330 ٹیوب ویلز جبکہ شیخوپورہ کی حدود میں 528 ٹیوب ویلز ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…