اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومتی فیصلہ نامنظور۔۔۔یکم جنوری سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے یکم جنوری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا، تعلیمی اداروں کی بجلی کمرشل کرنے کے فیصلے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا گیا۔لوئر مال روڈ پر سٹارز کالج میں آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے

مرکزی عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم جنوری سے لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین رانا عنصر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، تمام نجی کالجوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت یکم جنوری سے کھول دیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بجلی کمرشل بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ رانا عادل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے 17دسمبر کو لاہور ریلی کے بعد اساتذہ پر مقدمات قائم کیے ہیں۔ حکومت 500 اساتذہ پر درج ایف آئی آرز فوری طور پر واپس لے، اساتذہ کی گرفتاریاں کی گئیں تو لاہور جام کر دیں گے۔ آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے استاد کو عزت دو کا نعرہ لگا دیا۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…