کراچی(این این آئی) آٹے اور چینی کے بعد کھانا پکانے میں استعمال ہونے والے تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی اور تیل کی ایک لٹر قیمت میں دس روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گھی اور تیل کے
معروف برانڈ کے ایک لٹر پیک کی قیمت 265تا270روپے تک کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں میں ایک بار پھرآٹے اور چینی کی قیمت بڑھ گئی ہے اورکئی علاقوں میں چینی90روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔