پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

موٹاپے سے نجات میں مددگار چائے کی اقسام

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی غذا پر نظر رکھنا اور جسمانی سرگرمیاں صحت مند طرز زندگی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ، تاہم اگر کوئی آپ کو بتائے کہ اپنے پسندیدہ مشروب کو پینا ہی موٹاپے اور توند سے نجات دلا سکتا ہے تو کیا یقین کریں گے؟ جی ہاں واقعی درست مشروب کا انتخاب موٹاپے سے ہٹ کر دیگر امراض جیسے جسمانی ورم وغیرہ کے خلاف بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اگر تو آپ چائے پینا پسند کرتے ہیں تو یہ کافی صحت بخش مشروب ہے مگر اس مشروب کی ہر قسم جسمانی وزن میں کمی میں مدد نہیں دیتی۔ یہاں چائے کی ایسی اقسام کے بارے میں جانیں جو آپ کو بہت کم عرصے میں اضافی چربی گھلانے میں مدد دیتی ہیں۔ ادرک کی چائے ادرک کے متعدد طبی فوائد ہوتے ہیں اور غذا میں ادرک کی چائے کو شامل کرنے حیرت انگیز نتائج مرتب کرتا ہے، یہ گرم مشروب کھانے کی اشتہا کو کنٹرول کرتا ہے، جس سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرا رہتا ہے جبکہ ادرک جسمانی دفاعی نظام کو بھی مضبوط کرتی ہے اور ہاں نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہے۔ ادرک سے آپ کیا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں؟ پودینے کی چائے پودینے کی چائے پینا نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ آنتوں کی صحت مند سرگرمیوں کو بہتر کرتی ہے، جس سے بائل کا بہاﺅ ہموار ہوتا ہے اور پیٹ پھولنے، بدہضمی اور گیس کی روک تھام ہوتی ہے۔ جب نظام ہاضمہ اور آنتوں کی سرگرمیاں درست ہوں تو جسمانی وزن کی کمی کے لیے کوششیں رائیگاں نہیں جاتیں اور جسم بہت جلدی اور آسانی سے اضافی چربی سے نجات پالیتا ہے۔ کشمیری چائے کشمیری چائے توانائی بخش ہوتی ہے، سبز چائے، گریوں، اور دیگر مصالحوں کے امتزاج سے بننے والی چائے چربی کو گھلاتی ہے، نظام ہاضمہ اور جسمانی دفاعی نظام کو بہتر کرتی ہے۔ سبز چائے سبز چائے کے بارے میں تو سب کو معلوم ہے کہ صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے جس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم کے اندر زہریلے مواد کے اخراج میں مدد دیتے ہیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس چائے میں موجود فلیونوئڈز اور کیفین میٹابولک ریٹ اور فیٹ آکسیڈیشن کو بڑھاتے ہیں جس سے جسمانی وزن میں جلد کمی میں مدد ملتی ہے۔ سبز چائے انسولین کی سرگرمیاں بھی بہتر کرتی ہے۔ سبز چائے کے 10 طبی فوائد جن سے آپ لاعلم ہوسکتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…