لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے باغی رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو اپنا مشروط استعفیٰ بھجوادیا۔ جلیل شرقپوری کی جانب سے بھیجے گئے استعفے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اگر پورا پینل مستعفی ہو میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے۔ جلیل شرقپوری کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ اگر این اے 120، پی پی 127، پی پی 128 اور
پی پی 139 کے ارکان استعفے دیں تو میں بھی مستعفی ہونے والی بات پر قائم ہوں۔لیگی رہنما نے کہا ہے کہ 31 دسمبر تک اگر ایم این اے رانا تنویر، ایم پی اے پیر اشرف رسول اور ایم پی اے عبدالرؤف اپنے استعفے دے دیں تو ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں۔ ہمارا چاروں کا پینل تھاہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لیے ہیں۔ میں نے مشترکہ استعفوں کی پیشکش کی تھی جس پر قائم ہوں۔