جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

8خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ،بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان پھر کانٹے دار مقابلہ ، الیکشن کمیشن نے تاریخ جاری کر دی

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس 43 سانگھڑ، 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 میں ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہو گا

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 23 سے 28 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے جب کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 4 جنوری تک کی جائے گی۔ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو امیدوار ایپلٹ ٹریبونل میں 8 جنوری تک چیلنج کر سکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے 3 خالی حلقوں پر ضمنی انتخاب کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔ملک بھرمیں قومی وصوبائی اسمبلی کی 8 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا ہیں۔ ملک بھر میں 2 قومی اسمبلی اور 6 صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں خالی ہیں۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 سیالکوٹ اور این اے 45 اورکزئی، صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 51 گجرانوالہ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر، پی ایس 52، پی ایس 43 سانگھڑ، پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین کی نشست خالی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…