منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

قومی ائیر لائن سے 7 ہزار ملازمین نکالنے کا فیصلہ، پی آئی اے کا ری اسٹرکچرنگ پلان 2021 سامنے آ گیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ایئرلائن کی تنظیم نو کا پلان ترتیب دے دیا گیا، 2021 تک ائرلائن ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی سمیت دیگر معاملات پر مبنی پی آئی اے ری اسٹکچرنگ پلان منظر عام پر آگیا جس کے مطابق ہیومن ریسورس کے سالانہ اخراجات کو کنٹرول کیا جائے گا جب کہ تنظیم نو پلان میں فی طیارہ ملازمین کی تعداد 500 سے گھٹا کر 250 کی

جائے گی۔موجودہ صورتحال میں پی آئی اے کے 29 طیاروں کے فضائی بیڑے میں 14500ملازمین اور ہیومن ریسورس کا ماہانہ 2ارب6 کروڑ سالانہ 24ارب8کروڑ اخراجات ایئر لائن برداشت کر رہی ہے۔ 29 طیاروں کے فلیٹ میں ملازمین کی تعداد 14500 ہے جسے کم کیا جائے گا۔نئے ری اسٹریکچنگ پلان میں 3500 ملازمین کو ماہ دسمبر 2020 میں رضا کارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم سے فارغ کیا جائے گا۔ ریٹائرمنٹ اسکیم میں کارکردگی محکمانہ قوائد کی خلاف ورزی اور انکوائری میں ملوث ملازمین کی برخاستگی ماہ جنوری 2021 میں مکمل کی جائے گی۔محکمانہ تحقیقات قانونی معاملات میں ملوث اور نیب میں مطلوب و ملوث ملازمین کا فیصلہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ نان کور شعبہ جات کو مارچ 2021 میں الگ کیا جائے گا۔رضا کارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم میں ملازمین کو بھاری مالی فائدہ ہو گا اور جبری ریٹائرمنٹ والے ملازمین کو رضاکارانہ اسکیم کے پیکج سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ ریٹائر ہونے والے ملازمین کی ادائیگی کا پیکج مختلف ہو گا۔تیسرے مرحلے میں فلائٹ کچن،ٹیکنیکل گراؤنڈ سروسز (ٹی جی ایس) انجینئرنگ بیس مینٹینس جبری ریٹائرمنٹ کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ معاہدہ کے تحت کام کیا جائے گا۔پرسیشن انجینئرنگ کو پاکستان ایئر فورس کے حوالے کرنے کے بعد وہاں کے ملازمین پی آئی اے کا حصہ نہیں رہیں گے۔پی آئی اے کی کوریئر

سروسز اسپیڈیکس کو نومبر 2020 میں پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے، پی آئی اے کا شعبہ لیگل زیر سماعت کیسز نیب ایف آئی اے کی انکوائریوز میں ملوث ملازمین کے کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ پلان کے مطابق جنوری 2021 میں تمام کمرشل،ہیومن ریسورس،لیگل اور انڈسٹریل ریلیشن سمیت فلائٹ سروسز کے شعبہ جات اسلام آباد منتقل کئے

جائیں گے۔فروری 2021 کے آخر تک فلائٹ آپریشن شیڈولنگ اور میڈیکل،کارپوریٹ ڈویلپمنٹ،ورکس اور سپلائی چین منیجمنٹ کو بھی اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔نئے کارپوریٹ ری اسٹکچرنگ پلان میں مارچ 2021تک کراچی ہیڈ آفس کے انٹرنل آڈٹ،کارپوریٹ سیکریٹریٹ، شعبہ فنانس کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ جون 2021 میں پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کو مکمل طور پر اسلام آباد

منتقل کیا جائے گا۔کاسٹ سیونگ پلان میں او سی ایس، ٹی اے ڈی اے کی ادائیگی کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔پی آئی اے ملازمین کو سرکاری طور پر متعارف کرائے گئے صحت کارڈز سے منسلک کیا جائے گا جس میں سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ پینل اسپتال بھی ان کی تنخواہوں کے مطابق شامل کئے جائیں گے۔ملازمین کو جاری ہونے والے ایئر ٹکٹس میں کمی کے ساتھ اس کے چارجز بھی فیول پرائس کے مطابق تبدیل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…