ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

فردوس عاشق نے مریم نواز کاباکسنگ کا چیلنج قبول کر لیا

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)فردوس عاشق اعوان نے ن لی کی نائب صدر مریم نواز کا باکسنگ کا چیلنج قبول کر لیاہے ۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائٹ کے لیے ہم پلہ ہونا چاہیے، راجکماری، کنیز اول اور دوم ، پونڈ کیٹگری میں نہیں آتیں ،برائلر مرغیاں کیسے مقابلہ کریں گی ؟

پہلے پنچ پر ناک آوٹ ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ عامرخان اور محمد وسیم پاکستان کے عظیم سپوت ہیں جنہو ں نے اپنے کھیل سے پوری دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج کے لئے غیر معمولی کردار ادا کیا – ہر پاکستانی کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے – پاکستانی کھلاڑیوں نے پاکستانی سیاستدانو ں کے برعکس ملک کی عالمگیر شہرت اور نیک نامی کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں ہیں -ان خیالات کااظہار معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ایوان وزیراعلی میں لاہور میں منعقدہ انٹر نیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے آئے باکسر محمد وسیم، عامر خان اور ان کے ٹریننرز کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا – اس موقع پر عامر خان اور محمد وسیم نے بھی میڈیا سے گفتگو کی -ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ لاہور اور پنجاب اپنے عظیم سپوتوں کو خوش آمدید کہتا ہے – ہمارے ان کھلاڑیوں نے دھرتی کا قرض چکانے کیلئے کھیلوں کی دنیا میں اپنا اور ملک عزیز کا نام بنایاہے – پاکستان کی65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو اپنے ان رول ماڈل کھلاڑیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں – انہو ں نے کہاکہ پروردگار نے ہمارے نوجوانوں کو بے پناہ خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے اور مواقع کی کمی ہونے کے باوجود ہمارے نوجوانوں نے کھیل کے ہر میدان میں جھنڈے گاڑے ہیں – ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ جامع اور

واضح سپورٹس پالیسی جاری کرکے کھیلوں کا سٹرکچر مضبوط بنایاہے – اس پالیسی کے تحت چھوٹے شہروں اور دیہات نوجوان کھلاڑیو ں کو بھی آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر آئیں گے – معاون خصوصی نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں عالمی سطح کا باکسنگ کا مقابلہ منعقد کرکے ہماری حکومت نے کھلاڑیو ں کو واضح پیغام دیاہے کہ ہمارے قومی ورثوں اور اثاثوں کے دروازے اپنی نوجوان نسل کے لئے کھلے ہیں –

انہوں نے کہا کہ محمد وسیم کا تعلق بلوچستان سے ہے – باکسنگ کی دنیا میں محمد وسیم کے نامور ہونے سے بلوچستان میں سرگرم پاکستان کے مخالف عناصر کے منہ بھر پور پنچ لگا ہے -وسیم نے بلوچستان کو ایک روشن خیال ترقی یافتہ صوبے کے طور پر پوری دنیا میں متعارف کروایاہے – محمد وسیم نے اپنے مقابلے میں جس طرح زور دار مکا لگاکر فلپائنی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کیا اس سے پاکستان کے

نوجوانو ں کی اصل طاقت اور جیتنے کے جذبے کا پتہ چلتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جن ملکوں میں کھیلوں کے میدان آباد ہے وہاں ہسپتال ویران ہیں -ہمارا لیڈر وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی ایک سپورٹس مین ہے -پاکستان کی قیادت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اپنی تمام تر سیاسی قوت کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیو ں کے ساتھ کھڑے ہیں

اور سیاسی اختلافات سے قطع نظر پوری قوم اپنے کھلاڑیوں سے محبت کرتی ہے – معاون خصوصی نے اس موقع پر عامر خان کو یقین دلایاکہ پنجاب حکومت وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں ان کو باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے لئے جگہ سمیت ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے -اس موقع پر انٹرنیشنل کھلاڑی عامر خان اور محمد وسیم نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے بہترین میزبانی اور

سہولتوں کی فراہمی پر پنجاب حکومت، گورنر پنجاب،معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور لاہو ر انتظامیہ کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ لاہور میں مزید بین الاقوامی مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق ایوان نے اس موقع پر سیاسی سوالوں کا کھیلو ں کی زبان میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسے میں زبردست یارکر مارکر ان کی مڈل سٹیمپ اڑادی -در اصل پی ڈی ایم بغیر پریکٹس کے یہ میچ کھیلنے میدان میں اتر آئی اس لئے

ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئی اب جاتی عمرہ میں خاموشی ہے اورکوئی چوں چراں نہیں ہورہی -اب یہ مرہم پٹی کرا کے اٹھیں تاکہ ان سے دوبارہ کسی رنگ میں ملاقات ہوسکے -اگلے میچ میں وارم اپ ہوکر رنگ میں آئیں تو ان کے لئے بہتر ہوگا -انہو ں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عمران خان نے قانون کا زبردست پنچ مارکر ان کو سیاست کے رنگ سے باہر پھینک دیا اب وہ برطانیہ میں بیٹھے پیزا کھارہے ہیں –

ان سیاسی مجرمو ں کو پاکستان واپس لانے کیلئے ہماری حکومت برطانیہ کی حکومت سے مذاکرات کے عمل میں ہے – انہو ں نے کہاکہ ہم اپنی اننگز کے آدھے اوور کھیل چکے ہیں اور باقی آدھے اوورز میں ہم نے زور دار شارٹس کھیلنے کاارادہ کر رکھا ہے – عمران خان نے سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے پہلا زور دار چھکا رسید کردیاہے جو سٹیڈیم سے باہر گرا ہے اور اپوزیشن کو اس چھکے کی بال بھی نہیں مل رہی – اپوزیشن عمران خان کے بالوں کو سمجھنے سے قاصر ہے -ہم سینیٹ میں اکثریت ضرور حاصل کریں گے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…