اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ قانونی قرار،سی ڈی اے نے نقشے کی منظوری دیتے ہوئے کتنے لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا ۔ وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ رہائش کو قانونی قرار ۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کو
قانونی قرار دے دیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ڈی اے نے وزیراعظم کو گھر کے نقشے کی منظوری دی ہے اور انہیں 12لاکھ 6ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کر دی ہے ۔