نارنگ منڈی(این این آئی ) ٹچ موبائل نہ لیکر دینے پر چودہ سالہ کاشف خضر بھٹی نے خود کو سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔بتایا گیاہے کہ نارنگ منڈی کے نواحی گائوں ہردوسیہول سے ملحقہ ڈیرہ پر اس وقت پیش آیا جب بیٹے نے والدین کو مجبور کیا کہ میرے تمام
دوستوں کے پاس ٹچ موبائل موجود ہیں اور مجھے بھی ٹچ موبائل چاہیے ۔والدین نے بڑے پیار سے سمجھایا لیکن بچہ جذباتی ہو گیا اور اچانک پستول نکالا اور اپنے سر پر گولی مار لی ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے