اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما زبیر عمر سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سوال کیاکہ مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے پاس اور بھی ویڈیو ہیں اور وہ مناسب وقت پر سامنے لائیں گے، ان ویڈیوز میں ایسی
کیا چیز ہے جس کا ذکر مریم نواز کر رہی تھیں، جس کے جواب میں لیگی رہنما زبیر عمر نے کہا کہ بالکل ویڈیوز موجود ہیں اور ہر ایک کو شرمندہ کریں گے اور یہ بتائیں کہ اس ملک میں فیصلے کیسے ہوتے ہیں اور یہ بتائیں گے کہ کیسے کسی کو ڈس کوالیفائی کیا جاتا ہے، اس موقع پر اینکر نے کہا کہ ہر ایک سے کیا مراد ہے، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ ملوث ہے، ہماری جوڈیشری ملوث ہے، جس پر اینکر نے سوال کیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں آپ کے پاس ویڈیوز موجود ہیں، جس کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے ہمیں بتانا تو ہوگا، یہ تو نہیں بتاؤں گا کہ ان ویڈیوز میں کون ہے۔