کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن (سی اے اے)نے نجی ایئرلائن کوانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ہے ، نجی ایئر لائن سعودی عرب اور یواے ای میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کو انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے کابینہ کی منظوری کے بعد اجازت دی جبکہ سی اے اے نے نجی ایئرلائن کو فلائٹ شیڈول جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔نجی ائیر لائن سعودی عرب اور یو اے ای میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی ، بین الاقوامی فلائٹ آپریشن جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔سعودی ایوی ایشن گاکا نے بھی نجی ایئرلائن کوفضائی آپریشن کی اجازت دے دی ہے، ائیر لائن پہلے مرحلے میں جدہ اور ریاض کے لیے جنوری 2021 سے پروازیں شروع کرے گی اور پھر متحدہ عرب امارات کیلیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔نجی ایئرلائن انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن کیلئے جدیدایئر بس 330اوربوئنگ 737طیارے استعمال کرے گی۔