ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بختاور بھٹو زرداری کے ٹوئٹر پر فالورز میں حیران کن اضافہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ٹوئٹر پر 3 ملین فالوورز ہوگئے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود بختاور بھٹو زرداری کے تصدیق شدہ اکاونٹ پر انہیں 3 ملین یعنی 30 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کے ٹوئٹر اکاونٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ زیادہ تر اپنے اکاونٹ پر سیاسی امور، ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات اور صارفین کے لیے دیگر معنی خیز پیغام شیئر کرتی ہیں۔ اگر ہم یہ بات کریں کہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ سے کتنے لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے تو ان کی کل تعداد 749 ہے۔ دوسری جانب اگر بختاور بھٹو کے بھائی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ٹوئٹر اکانٹ کے فالوورز کی بات کریں تو ان کی اس وقت کل تعداد 4 اعشاریہ 1 ملین ہے۔اس کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بختار بھٹو مقبولیت کی دوڑ میں اپنے بھائی سے زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاوس کراچی میں ہوئی، منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…