پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

28افراد نے اسلام قبول کر لیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت خیبر پختونخواہ کے صوبائی امیر مولانا مفتی محمد شہا ب الدین پوپلزئی کے ہاتھ پر پشاور کے علاقہ شاہین کالونی باڑہ گیٹ، شیخ محمدی میں 13مرد اور 15خواتین سمیت کل 28قادیانیوں نے قادیانیت پر دوحرف بھیج کر اور قادیانیت سے توبہ کرکے د ولت اسلام سے مشرف ہو گئے ہیںعلماء ، اہل علاقہ سمیت تمام مسلمانوں میں خوشی کی

لہردوڑ گئی ہے اور مسلمانوں نے اسلام قبول کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ،قادیانیت دم توڑ رہی ہے آخری ہچکولے لے رہی ہے وہ دن دور نہیں جب قادیانیت کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔ہمارے کابرین نے فرمایا تھا کہ ایک دن ضرور آئے گا کہ تلاش کرنے کے باوجود اس دھرتی پر ایک بھی قادیانی نہیں ملے اب وہ وقت آنے کے قریب ہے۔ قادیانیت کے کفریہ عقائد کی بنیاد پرعلمائے امت نے اسے ملت اسلامیہ سے خارج قرار دیا ہے ۔ الحمداللہ اسلام کی روشنی اب ہر جگہ پہنچ چکی ہے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اکابرین، مبلغین کی محنت اور جدوجہد سے آئے روز قادیانی مسلمان ہورہے ہیں ۔اب اس فتنے کا خاتمہ قریب ہے ۔ اسلام قبول کرنے والوں کے نام درج ذیل ہیں۔ مبارک احمدولد عطا ء الرحمن، وحیداحمد ولد عطاء الرحمن، اعجازاحمد ولد عطا ء الرحمن، شبیراحمد ولد مبارک احمد، حدیداحمد ولد وحیداحمد، ریان احمد ولد بشارت احمد، منظوراحمد ولد فردوس ، مقبول احمد، ولد فردوس، مظہراحمد ولد فردوس، اعزاز ولد منظواحمد، حماد ولد مظہر، کامران ولد فضل، ڈاکٹروجاہت ولد شفیع ۔ کل 13مردوں نے اسلام قبول کیا۔ جن خواتین نے اسلام قبول کیا انکے نام درج ذیل ہیں ز وجہ مبارک بنت اسلم خان، زوجہ وحیداحمد بنت شیر احمد، زوجہ بشارت بنت فضل دین، ز وجہ اعجاز بنت شیراحمد، زوجہ شبیراحمد بنت بشارت احمد، بنت مبارک احمد،

زوجہ مقبول بنت عبدالرزاق، زوجہ کامران بنت وحید احمد، زوجہ مظہر بنت شاہ جی، زوجہ منظور بنت رحیم گل، بنت مظہر، بنت فضل، زوجہ سجاد بنت محبوب، زوجہ محبوب احمد بنت سلیم خان ، کل 15خواتین نے اسلام قبول کیا ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی ،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا

جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود اوردیگر رہنمائوں نے 28افراد کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور علماء نے حافظ عابد ، مفتی نعیم جان ، مولانا شاہد ، مولاناعبد اللہ ، مولانا سہیل، مولانا یاسراور علاقائی علماء کرام مولانا شیخ نذیر ، مولانا عبدالرحمن ،

مولانا سمین ، مفتی راحت ، مولانا سمیع اللہ، مولانا منصف ، مولانا عرفان اور مفتی عطاء اللہ اورتمام مجاہدین ختم نبوت باالخصوص مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی محنت اور کاوش کو سراہا ہے۔ علماء نے تمام نو مسلمین کی استقامت اور ثابت قدمی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…