ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

خاتون ایس ایچ او کی حاضر دماغی دوستی کے بہانے بلاکرملزم کو گرفتار کرلیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) چورکو خاتون سے فون پر دوستی مہنگی پڑگئی ،ٹیپو سلطان تھانے کی خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے مہارت کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ ٹیپو سلطان میں تعینات خاتون ایس ایچ او

شرافت خان نے اپنی حاضر دماغی سے ڈکیٹ کو دوستی کا بہانے بلاکر گرفتار کرلیا۔خاتون ایس ایچ او کو ملزم کا نمبر ملا تو اس سے فون پر بات چیت کرکے ملاقات کیلیے جگہ کا تعین کیا گیا اور جب ملزم ملنے آیا تو خاتون ایس ایچ او نے سادہ لباس میں موجود اہلکاروں کی ہمراہ اسے دھر لیا۔پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ او نے گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹے گئے زیورات، نقدی، موبائل فون برآمد کرلیئے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے پندرہ روز قبل شہری کے گھر چوری کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا تھا۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…