منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بختاور بھٹو کو ٹوئٹر صارف کا پیغام بھاگیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو ٹوئٹر صارف کا وہ پیغام بھاگیا جس میں انہوں نے بے نظیر کا تذکرہ کیا۔علی عامر نامی صارف نے ٹوئٹر پر اس رکشے کی تصویریں شیئر کیں جس پر

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر شائع تھی۔ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ میں آج کہیں جارہا تھا اور راستے میں مجھے یہ رکشہ نظر آیا جس پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر شائع تھی۔صارف نے لکھا کہ جب میں نے یہ دیکھا تو اس رکشے کی کچھ تصویریں اپنے کیمرہ کی آنکھ میں قید کرلیں۔انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ بے نظیر بھٹو کل بھی زندہ تھیں اور آج بھی زندہ ہیں۔علی عامر کے اس پیغام کو جہاں ٹوئٹر صارف نے بیحد پسند کیا تو وہیں بختاور بھٹو زرداری بھی پیچھے نہ رہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے صارف کا ٹوئٹ لائک کرتے ہوئے اپنی والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…