بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

میرا اتنا پیسہ لگالیکن جلسے میں لوگ کیوں نہیں آئے ؟ مریم نوازپارٹی رہنمائوں پر سیخ پا

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز نے لاہورجلسے میں بڑا ہجوم نہ لانے والوں کی انکوائری کے لیے دو لوگوں کو مامور کر دیا ہے۔پروگرام کے دوران تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

مسلم لیگ ن کے کچھ عہدے داران ،ایم این اے اور ایم پی اے سے بات ہوئی جن کے مطابق مریم نواز سخت سیخ پا ہیں۔مریم نواز نے پارٹی قائدین سے کہا میرا اتنا پیسا تقسیم ہوا، اتنے وعدے کیے گئے لیکن لاہور جلسے میں زیادہ لوگ کیوں نہیں آ سکے۔تمام لوگ جو ریلیاں لے کر جلسے میں آئے تھے مجھے اس کی ویڈیو زبھیجیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک بات یاد رکھ لیں اس جلوس میں شرکت نہ کرنے والوں نے نہ صرف میرے بلکہ نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کی ہے، میرے پاس ایسے لوگوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔عارف حمید بھٹی کے مطابق مریم نواز نے اندرونی طور پر دو لوگوں کو ایسے لوگوں کی انکوائری پر مامور کر دیا ہے جو جلسے میں بڑا ہجوم نہیں لا سکے۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور کے جلسے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی سیاسی تاریخ میں ایسا جلسہ نہیں دیکھا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈل

ٹائون سیکرٹریٹ میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میںکوئی بات نہیں کی، اگر کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائیں، مینا رپاکستان پر بہت بڑا مجمع تھا آپ پراپیگنڈہ کا شکار ہو رہے ہیں،میری باتوں کو ٹوئسٹ کر کے چلایا جا رہا ہے، سب کو پتہ ہے کچھ خبریں چلوائی جاتی ہیں۔سعد رفیق نے گلہ خراب ہونے کی وجہ سے میڈیا سے زیادہ بات نہ کی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…