اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

کون سے مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ سب سے زیادہ خوش قسمت ہو تے ہیں؟

datetime 15  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین علم نجوم کے تجربات و مشاہدات کے مطابق کچھ افراد کی خوش قسمتی کی وجہ ان کی تاریخ پیدائش ہوتی ہے۔ ماہرین علم نجوم نے سال کے 12ماہ میں پیدا ہونے والوں بچوں سے متعلق اپنے تجربات اور مشاہدات کے ذریعے ان کی خوش قسمتی اور دیگر

حوالوں سے پیش گوئی کا ایک چارٹ مرتب کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنوری میں پیدا ہونے والابچہ عقلمند، معاملہ فہم ،حوصلہ مند ،ہمدرد مستقل مزاج ، سخی اور حصول علم میں مستغرق ہوگا۔فروری میں تولد ہونے والا بچہ سلیقہ شعار ،ہنر مند، زندہ دل ،ہنس مکھ،سینما تھیڑ اور کھیل کود، تماشے کا شوقین ، منصف مزاج مگر تنہائی پسند ہوگا۔مارچ میں پیدا ہونے والا بچہ عقلمند سیاح ،سخی دھن کا پکا اور موسیقی کا ماہر ہوگا۔اپریل میں پیدا ہونے والا بچہ عالی دماغ صاحب اولاد جدت طراز کا میاب تاجر ،شجیع،جوشیلا ،پختہ خیالات والا دھن کا پکا اور حاکمانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔مئی میں پیدا ہونیوالابچہ سراغ رساں ،تلاش حق کا دلدادہ ،کامیاب وکیل ،عالی دماغ ،راس العقیدہ ،دھن کا پکا ،طبیعت سے اشتعال پذیر اعلی منتظم ،دشمنوں پر غالب لیکن عفوکا مادہ زیادہ اورامیرانہ شان و شوکت کا حامل ہوتا ہے۔جون میں پیدا ہونے والا بچہ چالاک ،متزلزل خیالات مگر دولت حاصل کرے گا، یہ پرلے درجے کا سازشی ،معاملہ اور سیاحت کا شوقین ہوتا ہے۔

جولائی میں پیدا ہونے والا آرام طلب ،شوقین مزاج ،موسیقی کا شوقین ،محفل رقص و سرور کا دلدادہ ،فنون لطیفہ کا شوقین اور ذہین ہوگا۔اگست میں پیدا ہونے والا بچہ زاہد متقی ،پرہیزگار ،عالم ،مصنف مزاج ،صاحب الرائے، خلیق ،ایماندار ،مستقل مزاج دلیر ،صاف دل ،رحمدل اور تنہائی پسند ہوگا۔

ستمبرکے مہینے میں جو بچہ پیدا ہوگا وہ سمجھ دار ،دنیا کے نشیب وفراز سے واقف ،ذہین بلا کا حافظہ رکھنے والا، تندرست اور وہمی ہوگا۔اکتوبرکے مہینے میںجوبچے پیدا ہوں گے وہ قدرتی طور پر وفادار ، دوستوں کے ہمدرد، مونس اور غمخوار ہوں گے اور باز اوقات یہ بچے اپنے دوستوں

کے ساتھ محبت اور مروت کے رشتے کے سبب اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔نومبر کے ماہ میں جو بچہ تولد ہوگا وہ حق گو ، صاف دل ،کامیاب تاجر ،اپنے رشتہ داروں اورمتعلقین سے عمدہ سلوک کرنے والا ،شان و شوکت کا دلدادہ اوردوسروں پر احسان کرنے کا متمنی ہوگا۔دسمبر میں جو بچہ پیدا ہو گا وہ دھن کاپکا، ضدی ،خوش رفتار ،خوش گفتار،عوام کا چہتا ،خوش آمدی ،حوصلہ مند اور مستقل مزاج ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…