بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

موٹروے پر مسلم لیگ (ن )کا قافلہ خوفناک حادثے کا شکار

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،لاہور( آن لائن) مینار پاکستان جلسے میں شرکت کیلئے جانے والا مسلم لیگ نواز کا قافلہ موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوگیا جس سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع تاریخی مقام مینار پاکستان پاکستان کی نامور اور غیر معروف

سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کیلئے صوبہ خیبرپختونخوا سے بھی کارکنان شریک ہورہے ہیں۔مسلم لیگ نواز خیبرپختونخوا کے کارکنان کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ، گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث موٹروے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے لاہور جلسہ کیلئے خصوصی لباس زیب تن رکھا تھا جس پر اپنے والد نواز شریف کی تصویر لگا رکھی تھی،مریم نواز نے جلسے کیلئے اپنے والد کی تصویر والا خصوصی لباس تیار کروایا ہے یہ لباس مسلم لیگ ن کی رہنما اور فیشن ڈیزائنر حناپرویز بٹ نے تیار کیا۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز جلسے کیلئے روانگی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ عوام ملک کی خاطرآج باہر نکلیں اورحکومت کو آخری دھکا لگائیں، لاہور والوں کو پیغام ہے کہ آپ کی مشکلات کااحساس ہے۔

مینار پاکستان جلسے کیلئے جاتی امرا سے روانگی کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام پی ڈی ایم کی کال پر نہیں، عوام کی کال پرپی ڈی ایم باہرنکلی ہے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جلسے میں ماسک پہن کر آئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…