پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جلسے میں 50 ہزار لوگ لے آئیں سیاست چھوڑ دوں گا،فیاض الحسن کا پی ڈی ایم کو بڑا چیلنج

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں بھر دے میں سیاست چھوڑ دوں گا۔اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا لہر اور نیکٹا تھریٹ الرٹ ہے لیکن اس کے باوجود

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسہ کرنے پر بضد ہے۔ پی ڈی ایم جلسہ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے اور میں چیلنج کرتا ہوں اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں۔ اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو میں اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اور اپنے اپنے ابا جی کی کرپشن کا حساب دیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائے جانے کی گنجائش موجود ہے لیکن پی ڈی ایم نے پارک کے 5ویں حصے کو بھی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی۔ 10 فٹ کے فاصلے پر کرسیاں لگائی گئیں جو کسی طرح 7 ہزار سے زائد نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پورے ملک سے کارکنان کے آنے کی دعویدار ہے لیکن پی ڈی ایم 7 ہزار کرسیوں سے کون سا انقلاب، تبدیلی اور حکومت بنانے چلی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 11 پارٹیوں کو 7 ہزار کرسیاں لگانے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے جبکہ کرسیوں کی تعداد نے جلسے سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی ناکامی پر مہر لگا دی ہے۔مینار پاکستان پرعمران خان کے جلسوں نے بتایا کہ عوام کا سمندر کیا ہوتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…