جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

سال کا آخر ی مکمل سورج گرہن ،کل چاند سورج کے آگے کتنے منٹ تک رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری سورج گرہن آج(پیر)14دسمبر کوہوگا۔آج ہونے والا سورج گرہن مکمل سورج گرہن ہوگا تاہم پاکستان میں اس کو بالکل بھی نہیں دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن سب سے پہلے جنوبی امریکی ملک چلی اور ارجنٹینا میں دکھائی دے گا

جہاں یہ مکمل گرہن ہوگا۔رپورٹ کے مطابق 24 منٹ میں چاند سورج کے سامنے سے گزریگا اور اسے تقریبا 2 منٹ اور 10سیکنڈ کے لیے مکمل طور پر چھپا دیگااور اس دوران ان ممالک میں دن کے وقت بھی اندھیرا چھاجائے گا۔ ان دو ممالک کے علاوہ سورج گرہن لاطینی امریکا کے دیگر ممالک اور جنوبی افریقا کے علاوہ بحرالکاہل، اوقیانوس ،بحرہند اورانٹارٹیکامیں جزوی دکھائی دیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق شام 6.34 پرشروع ہوگا اور رات11 بج کر53 منٹ پرختم ہوجائیگا۔خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…