منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کامینار پاکستان انتظامات کا جائزہ ، کارکنان کی دھکم پیل ن لیگی سینئر رہنما عظمی بخاری کارکنوں سے کیا درخواست کرتی رہیں

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے گزشتہ رات مینار پاکستان پہنچ کر تمام انتظامات کا جائزہ لیا ۔نجی ٹی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی آمد پر کارکنان میں شدید بدنظمی ، کارکنان میں دھکم پیل دیکھی گئی ۔ اس موقعے پر ن لیگ کی سینئر رہنما عظمی بخاری کارکنوں کو پیچھے ہٹنے کی درخواست کرتی رہیں۔

صحافی کے سوال کے جواب میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کیساتھ جلسہ گاہ پہنچیں گی ، حکومت جنتی مرضی رکاوٹیں کھڑی کر لے ، عوام ضروری جلسہ گاہ میں آئیں گے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ حکومت کو این آر او نہیں دے گی ۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ کارکن اچھی طرح جان چکے ہیں کہ آمریت کا مقابلہ ،لانگ مارچ ، ٹرین مارچ اور بڑی بڑی قوتوں کو شکست کیسے دی جاتی ہے؟ ،ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ مل کر پاکستان کی عوام کے لئے فیصلہکن جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں جس کے بعد ہم پاکستان میںحقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔ ہفتہ کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنما غلام محی الدین نے ایک استقبالیہ دیا جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کے جیالے پاکستان کے وہ سیاسی کارکن ہیں جنہوںنے ایوبی آمریت کو شکست فاش دی اور جمہوریت کی راہ میں آمر جنرل ضیاء کے کوڑے کھائے اور جمہوریت کے لئے شہادتیں قبول کیں۔ پاکستان کی جمہوری جدوجہد میں لاہور کے پیپلزپارٹی کے جیالوں کا خون شامل ہے۔ یہ کارکن اچھی طرح جان چکے ہیں کہ آمریت کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، لانگ مارچ کیسے کیا جاتا ہے، ٹرین مارچ کیسے کیا جاتا اور بڑی بڑی قوتوں کو شکست کیسے دی جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ مل کر پاکستان کی عوام کے لئے فیصلہ کن جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں جس کے بعد انشااللہ ہم پاکستان میں حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔ ہم لاہور کے مزدوروں اور غریب عوام کو آواز مہیا کریں گے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں کہ اس ملک کی معاشی پالیسی کیا ہوگی اور اس ملک کا حکمران کون ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…