پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

جس شخص کو وزیر داخلہ لگایا گیا اس سے واضح ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، شیخ رشید کو شیطان قرار دیدیا گیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ پنڈی کے متنازعہ شخص کو لا کر لاٹھی، آنسو گیس اور گرفتاریوں سے تحریک روکی جا سکے گی تو ممکن نہیں،جس شخص کو وزیر داخلہ لگایا گیا ہے اس سے واضح ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، تیرہ دسمبر کے جلسے میں پہیہ جام کا بھی اعلان ہوگا۔

مینار پاکستان کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مسلط حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ،پاکستان پر مسلط حکومت کے سر سے اگر چھتری اگر نہ ہٹی تو ان کو بھی ذمہ در سمجھیں گے ،یہ تحریک اپنی منزل کا تعین خود کرے گی ،پاکستان کسی طور پر بھی خانہ جنگی کا متحمل نہیں ہو سکتا ،جس شیطان کو وزیر داخلہ بنایا گیا اس سے خانہ جنگی کا اشارہ مل رہا ہے ،یہ وہی شخص ہے جو رائیونڈ اور ننکانہ میں کھڑا ہو کر کہتا تھا کہ مارو جلا دو پکڑ لوایسے شخص کا بطور وزیر داخلہ انتخاب کرنا سب سمجھ آرہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈر کو کہتے ہیں کہ خدا کے لئے ہوش کے ناخن لئے جائیں، قوم آنے والے روشن مستقبل کے لئے نکلی ہے ،قوم کے جذبات کوسمجھ جائیں، جو جذبات کو نہیں سمجھیں گے ہم سمجھائیں گے ،یہ تحریک اپنی منزل تک پہنچ کر ہی ختم ہوگی ۔سوال ہے کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والوں سے نا انصافیاں کیوں ہو رہی ہیں،جس کو عوام ووٹ دیں گے حکومت بھی اسی کی بنے، کسی اور کو حق حاصل نہیں۔ انہوںنے کہا کہ میرے پیچھے 6 سال سے لگے ہوئے ہیں، میری والدہ پر مقدمہ کر دیا،ہم مقدموں کی بات نہیں کریں گے، اس وقت پاکستان کی بقا ء کا مسئلہ ہے اس کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مسلط حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…