پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

اقرار الحسن پر حملہ، ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر اقرار الحسن پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، مزید کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کی آفیشل سائٹ پر چار ملزمان کی تصاویر بھی جاری کی گئیں اور لکھا گیا کہ پنجاب پولیس لاہور نے حملہ کرنے والے

چار ملزمان کو گرفتار کر لیاہے قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔ ایس پی کینٹ سعد عزیز کے مطابق سی سی پی او لاہور نے اقرار الحسن پر حملے کا نوٹس لینے کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور فوری طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بعد ازاں حملے میں ملوث تین مزید ملزمان کو بھی گرفتاری کر لیا گیا، اس طرح ملزمان کی تعداد سات ہو گئی ہے، واضح رہے کہ معروف اینکر اقرارالحسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے،اینکر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کے بلاک ڈی ایچ اے پولیس اسٹیشن کے بالکل سامنے مجھ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔اقرارالحسن اے آر وائے چینل سے وابستہ ہیں اور وہ کریمنل اور کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔ معروف اینکر اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے میزبان اور تحقیقاتی صحافی ہیں، نجی ٹی وی چینل کے مطابق پروگرام سرعام کے اینکر نے اپنے اوپر ہونے والے حملے سے متعلق آگاہ کیا تو ساتھی صحافیوں اور مداحوں نے سلامتی کے حوالے سے دعائیں دیں اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔یاد رہے کہ اقرار الحسن ان دنوں لاہور میں ہیں، وہ پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے

سے لاہور کی سیاسی گہما گہمی اور ماحول ناظرین تک پہنچانے کے لیے پروگرام ریکارڈ کرنے گئے تھے۔اقرار الحسن کا لاہور جلسے کے حوالے سے پروگرام آج سات بجے کے بعد نشر کیا جائے گا، جس کا پرومو اینکر اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر بائیس گھنٹے قبل شیئر کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…