لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشتی غرق ہونے لگے تو توازن قائم کرنے کے لیے سواریوں کی جگہ تبدیل کردی جاتی ہیں لیکن عوام کے سمندر میں
ہچکولے کھاتی کشتی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کشتی غرق ہونے کو ہے انشااللہ، سواریوں کی جگہیں بدلنے سے اب کچھ نہیں ہو گا۔