اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں رشتے سے انکار پر شادی کے روز لڑکی کے باپ کو قتل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے شادی کے روز لڑکی کے والد کو فائرنگ کر کے بیدردی سے قتل کر دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لالہ پور کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم فریاد نے اختر نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ملزم فریاد مقتول اختر کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن رشتے سے انکار پر مشتعل ہو گیا اور انتقام لینے کے لئے لڑکی کے والد کو ہی قتل کر دیا۔مقتول اختر کی دو بیٹیوں کی آج شادی تھی تاہم واقعے کے بعد شادی کی تقریب منسوخ کر دی گئی۔گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ کیس کی مختلف زاویوں سے تحقیق کی جائے گی۔تاحال ملزم روپوش ہے اور گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ،



















































