اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پیپلزپارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت مخالف تحریک شروع کرنے میں مصروف پیپلز پارٹی کو دھچکا پہنچا ہے۔
پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کے ترجمان اور سینٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی قیادت کے فیصلوں سے اختلافات کی وجہ سے کیا۔ پارٹی فیصلوں کے علاوہ پی پی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ کیساتھ بھی مصطفیٰ نواز کھوکھر کے اختلافات تھے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جذبات میں آ کر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پی پی میڈیا سیل کا دعویٰ ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی کو خیرباد نہیں کہا، تاہم ذرائع کے مطابق پی پی سینیٹر اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔