بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے رابطہ کیاہے 2 وفاقی وزراء نے۔۔۔ حامد میرکا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 12  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ حکومت کے دو وفاقی وزراء نے بیچ میں بندے ڈال کر اپوزیشن کی ایسی شخصیت سے رابطہ کیا ہے جس کا نام بتادوں تو آپ یقین نہیں کریں گے، اس شخصیت سے کہا گیا کہ ہم آپ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن مقدمات پر بات نہیں ہوگی باقی قومی ایشوز پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں، حکومت کو جواب دیا گیا کہ

کوئی بھی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی صرف ن لیگ نہیں کرسکتی،ن لیگ سے پہلے پیپلز پارٹی سے رابطہ قائم کیاگیا تھا مگر پیپلز پارٹی نے بھی فیصلے کا فورم پی ڈی ایم بتایا تھا۔جیو نیوزکے پروگرام میں حامدمیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود کو سہولت دینے والوں سے کہا کہ آپ اپوزیشن سے بات کریں، لیکن ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سمیت پی ڈی ایم میں شامل کوئی جماعت اب ان سہولت کاروں کی بات ایسے نہیں مانتی جیسے پہلے مانی جاتی تھی، سہولت کاروں نے حکومت سے کہا ہے کہ آپ کو اب نہ صرف پی ڈی ایم سے مذاکرات کرنے ہیں بلکہ ایم کیو ایم، پی ایم ایل کیو اور جی ڈی اے سے بھی آپ نے معاملات کرنے ہیں اب ہمیں ان معاملات میں نہ لائیں۔حامد میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے زیادہ تر رہنما پی ڈی ایم کے ساتھ جانا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پی ڈی ایم کو مرحلہ وار سیاسی اتحاد سے انتخابی اتحاد میں تبدیل کرنے کی بات چل رہی ہے، ن لیگ کی اہم شخصیات نے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات کو تجویز دی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ پنجاب میں اور آپ ہمار ے ساتھ کراچی کی کچھ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کریں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ حکومت اب اپوزیشن سے بات کرنا چاہ رہی ہوگی، لانگ مارچ سے پہلے مذاکرات سیاسی حکومت کے ساتھ ہوں گے، لانگ مارچ کے بعد امن و امان کے مسئلے کی وجہ سے سیاسی حکومت غیرمتعلق ہوجائے گی اس لئے امن و امان قائم کرنے والی ایجنسیوں سے مذاکرات ہوں گے، اپوزیشن کو لچک دکھاتے ہوئے سیاسی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں، اپوزیشن احتجاج اور لانگ مارچ موخر نہ کرے لیکن ساتھ مذاکرات بھی شروع کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…