جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

” عمران خان چھپ چھپ کر ہمیں دیکھتا ہے، پھر پیغام بھیجتا ہے عمران خان چھپ چھپ کر مریم نواز کی ریلیاں دیکھتا ہے” ‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران کو 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسہ کے انعقاد کو روکنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو عوامی طاقت نہیں رکے گی، عمران خان آپ کو گھر جانا ہوگا ،پی ڈی ایم آپ کو گھر بھیج کر دم لے گی، پنجاب حکومت نے 13 دسمبر سے پہلے جو

سرپرائز دینے کا اعلان کیا تھا حکومت نے ڈی جے بٹ کو گرفتار کر کے اپنا سرپرائز دے دیا ہے لیکن نالائق حکمرانوں کو یہ نہیں معلوم کہ ڈی جی بٹ جلسے کے منتظمین میں شامل نہیں ہے۔ عمران خان چھپ چھپ کر ریلیاں دیکھتے ہیں ، کبھی ایک کو مذاکرات کے لئے بھیجا جارہا ہے اور کبھی دوسرے کو،عمران خان آپ کو گھر جانا ہی ہوگا ،پی ڈی ایم آپ کو گھر بھیج کر دم لے گی،عمران خان وزیر اعظم کی سیٹ کا خیال کریں اور فوری طور پر بے بنیاد پرچے واپس لیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ فاشسٹ سلیکٹڈ ٹولا اس وقت ملک پر حکمران ہے، آپ ہار چکے ہیں آپ نے تسلیم کرلیا ہے،آپ کو شرم آنی چاہیے ،آپ نے تو ایک کروڑ نوکری دینی تھی ۔انہوںنے کہاکہ ریلی کے دوران بٹ کڑاہی سے کھانے پر میں اور مریم نواز مذاق میں بات کررہے تھے کہ بٹ کڑائی پر پرچہ ہوگاتو وہی ہوا بٹ کڑاہی کے مالک کے خلاف مقدمہ کردیا گیا،اب ہم پاپا جونز کا پیزا کھانے جائیں گے ہمت ہے تو پرچہ کاٹئے گا، آپ کے اندر نہ ہمت ہے نہ اوقات ہے کہ پاپا جونز کے خلاف کاروائی کرسکیں،آپ کے پاس ڈے جے بٹ اور بٹ کڑائی پر پرچہ کاٹنے کا اختیار ہے۔ فوری طور پر پرچے واپس لیں وزیر اعظم کی سیٹ کا خیال کرے۔انہوںنے کہاکہ بیانیہ اب پاکستان کی عوام کا ہے، کل لاہور ڈویثرن آئی تھی بغیر مانگے استعفے دیئے۔ا نہوںنے کہاکہ ایک کرائے کا ترجمان کہہ رہا تھا ڈائیلاگ ہونا چاہیے، کونسا ڈائیلاگ ہم تو غدار ہے ،عمران خان آپ کو گھر جانا ہوگا ،پی ڈی ایم آپ کو گھر بھیج کر دم لے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ کیپٹن اچھا ہوگا تو ٹیم اچھی ہوگی کیپٹن چور ہے۔ عوام کی طاقت کو اب چھپ چھپ کر سلیکٹڈ وزیر اعظم دیکھتا ہے،اب اپوزیشن کو ڈائیلاگ کا پیغام بھیجا جا رہا ہے ، کبھی ایک کو مذاکرات کے لئے بھیجتے ہیں کبھی دوسرے کو،ہم نے چودہ تاریخ کو سی ای سی کی میٹنگ بلالی ہے،پی ڈی ایم کے تمام فیصلوں کی توصیخ کی جائے گی۔13 دسمبر کو نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…