جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

جو ستم کرے گا اس کیساتھ ستم ہو گا ، جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے، وزیر داخلہ نے اپوزیشن جماعتوں کو خبر دار کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ستم کرے گا اس کے ساتھ ستم ہو گا، جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے۔وفاقی وزیر کا پہلا بیان جاری ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں انتشار کی سیاست ختم کریں اور ملکی حالات کی بہتری کیلئے کام کریں ۔ 13 دسمبر کو

جلسہ کرنے والوں کو خیال کرنا چاہیے ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن کو جلسے کرنے کی کھلی اجازت ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے سے عمران خان کہیں نہیں جائیں گے۔ اقتدار کے بھوکے اتوار بازار لگانے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ غلطی ہوگئی نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا، پاکستان کے سارے سیاسی چودھری مر بھی جائیں تو بھی مولانا فضل الرحمٰن کا قرعہ نہیں نکلے گا۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو لانے کیلئے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے، اس میں کچھ قانونی پیچیدگیاں ہیں جنہیں دور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایم ایل ون منصوبے کا کام مکمل ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ایم ایل ون کے منصوبے کی ایکنک سے منظوری لے لی، ٹینڈر لگانا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے وزیر ریلوے نے اب ایم ایل ون منصوبے کا صرف ٹینڈر لگانا ہے جبکہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ حتمی مراحل میں ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ بن کرنالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کو دیکھتا رہوں گا۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر شیخ رشید نے ملاقات کرکے وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں سونپنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ملاقات میں شیخ رشید نے کہا کہ انتہائی اہم ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں اپوزیشن کے جلسے، استعفے اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو حکومت مخالف اتحادپی ڈی ایم تحریک سے نمٹنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…